ممکنہ وسائل سے جدت لانی چاہئے:وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی

January 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی شعبہ فزکس کے زیراہتمام ایک روزہ کانفرنس سےبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد اساتذہ اور طالبات کو ریسرچ کے جدید طریقے کاروں اور نئے رجحانات سے متعارف کروانا ہے انہوں نے کہا کہ سائنس کسی ایک شخص کا کام نہیں یہ گروپ ورک ہے اور ریسرچرز کی سالوں کی محنت کا نچوڑ ہے جو نئی نجادات و رجحانات کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے اور جسے معاشرہ استعمال میں لا کر فائدہ اٹھاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں موجودہ تمام ممکنہ وسائل تک رسائی حاصل کر کے جدت لانی ہے تاکہ اپنے بہترین ریسرچ ورک سے سائنس کے میدان میں کسی سے پیچھے نہ رہیں اور ملک کو بہترین رزعی وسانئسی ملک کی حیثیت سے دینا میں متعارف کروائیں ۔ کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاکر خورشید نے پیٹنٹ رایٹنگ کا پاکستان میں استعمال اور طریقے کار کے متعلق آگاہی فراہم کی ڈاکٹر سعدات مجید نے جرنل، پیٹنٹ اور بک چیپٹر کے متعلق معلومات فراہم کی،اس موقع پر پروفیسر فرزانہ اکرم اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ اس کانفرنس کی آرگنائز ڈاکٹر مصباح مرزاتھیں۔