سیکاس یونیورسٹی میں میکرز فیسٹ، روبوٹ ڈیزائننگ کا مقابلہ

January 23, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سیکاس یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ ایمرجنگ سائنسز نے پہلی بار کمپیوٹر سائنس ، الیکٹریکل اور میکینکل انجینئرنگ شعبوں کے طلبہ کیلئے ربورٹ ڈیزائننگ مقابلے کا انعقاد کیا جس میں پانچویں سمسٹر کے 40طلبہ نے تین ماڈیولز میکرز فیسٹ مقابلہ میں حصہ لیا جس میں لائن فالونگ روبوٹ کی چھ ٹیمیں ، فائر فائٹنگ روبوٹ کی پانچ ٹیمیں اور سومو فائٹ کی تین ٹیمیں شامل تھیں۔ . ججز پینل میں میکینکل انجینئر عمیر علی او ر الیکٹریکل انجینئر علی درانی شامل تھے۔ لائن فالونگ اور فائر فائٹنگ ماڈیول الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ جبکہ میکینکل ڈیپارٹمنٹ نے سومو فائٹ مقابلہ جیتا۔وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل آصف قریشی اور ڈائریکٹراوریک عبد الحنان نے مقابلوں کے انعقاد پر متظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مستقبل میں دیگر یونیورسٹیاں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس طرح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے مقابلے میںطلبہ نے صلاحیتوں کو اجاگر کیا آئندہ فیسٹیول کے لئے ڈیزائنز ترقی اور بہتری کے لئے کام کیا جائے گااور قومی سطح پر جانے سے پہلے علاقائی سطح کے اسکول ، کا لجز اور یونیورسٹیاں بھی شامل ہوں گے۔