پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا پی کر 25 طلبہ بےہوش

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا پی کر 25 طلبہ بےہوش

اسلام آباد کے ایک اسکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے جنہیں این آئی ایچ اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

اسکول پرنسپل کے مطابق 70 بچوں کو آج پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دی گئی۔

اسکول کے پرنسپل اشفاق نے بتایا کہ پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا کی میعاد 2023 تک تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین نے بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دوا زائد المیعاد تھی یا پھر کوئی اور معاملہ تھا۔

اسکول حکام نے بتایا کہ ابتدا میں 15 بچے بے ہوش ہوئے، جنہیں قریبی بنیادی مرکزِ صحت منتقل کیا گیا۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق 2 بچےحالت زیادہ بگڑنے پر فیڈرل گورنمنٹ اسپتال این آئی ایچ لائے گئے تھے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 25 بچے بے ہوش ہوئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔