عالمی عدالت کا میانمار کو مسلم نسل کشی روکنے کا حکم

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

عالمی عدالت کا میانمار کو مسلم نسل کشی روکنے کا حکم

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے میانمار کو مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ میانمار میں قتلِ عام کا مقدمہ سننا عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔

عالمی عدالت نے مدعی ملک گیمبیا کو مقدمے کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دیدی۔

عالمی عدالت انصاف کے 17 رکنی بینچ کا یہ متفقہ فیصلہ جج عبدالقوی احمد یوسف نے پڑھ کر سنایا۔

دو ہزار سترہ میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں قتل کیا گیا جس کے بعد سات لاکھ سے زائد مسلمان میانمار سے ہجرت پر مجبور ہوئے۔