مٹھا خان کاکڑ کو محکمہ ماحولیات کا اضافی چارج دیدیا گیا

January 25, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ مٹھا خان کاکڑ کو محکمہ ماحولیات کا اضافی چارج دیدیا گیا گزشتہ روز محکمہ ایس اینڈ جی ائے ڈی کیبنٹ سیکشن کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان نےصوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ مٹھا خان کاکڑ کو محکمہ ماحولیات کا اضافی چارج سونپ دیا ہے ۔