اتفافی چھٹیوں کیلئے سکول انفارمیشن سسٹم میں تبدیلی کردی گئی

January 25, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اتفافی چھٹیوں کےلئے سکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس )میں تبدیلی کردی، سکول سربراہان کو اب24گھنٹوں میں کسی ٹیچر کی چھٹی کا فیصلہ کرنا ہوگا، اس سلسلے میں صوبہ کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کوجاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ محکمہ سکولز چھٹیوں کے لحاظ سےپہلے ان لائن سسٹم لانچ کرچکاہے مگر تاحال اتفاقی چھٹیوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے محکمہ اضلاع کے درجنوں سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے شکایات چلی آرہی ہیں ، تاہم سکول سربراہوں کی آسانی کےلئے سسٹم میں تبدیلی کی جارہی ہے اس میں اب ایک اور کالم بنادیا گیا ہے جس میں بتایا جائے گا کہ چھٹی کی درخواست 24گھنٹے ہوگئے ہیں یا اس سے کم ہوئے ہیں اور سربراہ پر لازم ہوگا کہ وہ 24گھنٹے کے اندر اندر اس چھٹی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ، تاکہباقی بچ جانے والی چھٹیوں کا فیصلہ ہوسکے ، علاوہ ازیں تمام سی ای اوکو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اتفاقی چھٹیوں کے حوالے سے نئی ہدایات کو فوری طور پر سکول اساتذہ تک پہنچائیں ۔