کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح، ملزم گرفتار قاضی کی تلاش جاری

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح، ملزم گرفتار قاضی کی تلاش جاری

پشاور کے علاقہ شاہ عالم میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گواہوں اور نکاح خواں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ عالم میں ندیم نامی شخص نے کم عمر لڑکی شیمہ کے ساتھ زبردستی نکاح کیا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے ملزموں اور نکاح پڑھانے والے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا۔

عدالت نے ندیم کو سنٹرل جیل بھیجا تھا جبکہ گواہوں اور نکاح خواں کی تلاش کی جارہی ہے۔