ڈگری: نکاح پر نکاح کرنے کا جرم ثابت، جوڑے کو 2سال قید

January 26, 2020

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری کے سول جج اینڈ جوڈیشنل مجسڑیٹ ون کی عدالت نے نکاح پر نکاح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر نوجوان جوڑے کو دو سال قید کی سزا سنادی۔ ڈگری تعلقہ کے شہر ٹنڈو جان محمد کے رہائشی علی نواز کپری نے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل عدالت میں بتایا تھا کہ اسکی بیوی نسیم اور محمد یوسف کھوسو نامی شخص نے نکاح پر نکاح کرتے ہوئے شادی کرلی ہے۔ الزام کے ثابت ہوجانے کے بعد انہیں دو سال قید کی سزا سنادی۔