پاکستان ہندوکونسل کے تحت اجتماعی شادیاں آج کراچی میں ہونگی

January 26, 2020

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ملک بھر کے غریب مستحق ہندو جوڑوں کیلئے اجتماعی شادی کی رنگارنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد آج بمقام ریلوے گراؤنڈ کراچی میں کیا جائے گا، 100ہندو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔ پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے مطابق سب سے اچھا کام کسی کا گھر بسانا ہے، اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کے کونے کونے سے ہندو باشندے شہر قائد پہنچ رہے ہیں، سالانہ تقریب کے موقع پر ملک بھر کی نمایاں قومی و سماجی شخصیات کو نوبیاہتا جوڑوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔