کرونا وائرس سے بچا ئو کے اقدامات کئے جائیں، خالد مقبول

January 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کرونا وائرس کی وبائی شکل اختیار کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدشات ہیں کہ کچھ وقت میں کرونا وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ ساری دنیا میں اس سے بچائو کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کو اسکرین کیا جا رہا ہے۔