راکھائن میں میانمار افواج کی شیلنگ، 2 خواتین ہلاک

January 26, 2020

ینگون (اے ایف پی) میانمار ميں شیلنگ سے دو روہنگیا خواتین کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ فوج کے مطابق یہ ہلاکتیں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں ميں ہوئیں جبکہ اراکان آرمی نے فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تردید کی ہے۔ میانمار کی فوج کے ترجمان نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شمالی ریاست راکھائن میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے ایک روہنگیا خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور دوسری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔