اسسٹنٹ کمشنر کی تحصیل کینٹ میں آٹاچکیوں کی چیکنگ

January 26, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران چکیوں پر آٹا کی 45 روپے فی کلو فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے تحصیل کینٹ کے علاقے میں چیکنگ کی۔اے سی کینٹ نے کہا کہ تحصیل کینٹ میں آٹا چکیوں پر 45 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا کی فروخت جاری ہے۔