لڑائی جھگڑے، تین افراد زخمی ہوگئے

January 26, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو رضوان خان نے بتایا کہ میری دکان پر عبدالقدوس اپنے تین بیٹوں کے ہمراہ آیا اور چھ سات نامعلوم افراد باہر کھڑے تھے اس نے مجھے کہا کہ میرے بیٹے بھی جیل سے باہر آگئے ہیں جو مجھ سے جھگڑا کرنے لگے عبدالقدوس کے ایک بیٹے نے کانچ کا گلاس میرے سر پر مارا میں زخمی ہو گیا دفتر کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو نازیہ سلیم نے بتایاکہ میری شادی عمر افضل سے ہوئی شروع دن سے ہی اس کے بہن بھائیوں کا اور عمر کا رویہ ظالمانہ تھا ۔ عمر افضل نے اسےکوئی خرچہ نہ دیا 18جنوری کو عمر افضل کو کہا کہ والدین سے ملنے جا نا ہے اس نے منع کر دیا اوربعدمیں اس نےاور اس کے والدین نے گالم گلوچ کر کے گھر سے نکال دیا میں والدین کے گھر آگئی پھر عمر افضل ، تبریز ، رخسانہ ، ریحانہ زبردستی میرے گھر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھس آئے اور مجھے اور میرے گھر والوں کو مارنا شروع کر دیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں میری والدہ کو گریبان سے گھسیٹا جن کے کپڑے پھٹ گئے ۔