یورپ میں کورونا وائرس پہلی بار ریکارڈ کیا گیا، فرانسیسی وزیر صحت

January 27, 2020

پیرس ( نمائندہ جنگ ) فرانسیسی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ چینی شہر ووہان میں پچھلے مہینے پھیلنےوالاکرونا وائرس یورپ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اس وقت سامنے آیا جب چین میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہو گئی فرانسیسی وزیر صحت اگنیس بوزین نے فرانس میں تین مریضوں میں کورونا وائرس شکار تین افراد چین کا سفر کرچکے تھے اور اب وہ خصوصی تنہائی کے حالات میں پیرس اور بورڈو میں اسپتال داخل ہیں۔فرانسیسی وزیر صحت اگنیس بزین نے وضاحت کی و ہ چین سے واپس آنے والےافراد سے رابطے میں ہیں۔ وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس جدید ترین ٹیسٹنگ سسٹم موجود ہے اور ہم مریضوں کی جلد شناخت کرسکتے ہیں۔