20امریکی ریاستوں کی ٹرمپ حکومت کے خلاف شکایت

January 27, 2020

نیویارک(اے پی پی) امریکہ کی 20ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے تھری پرنٹیڈ گن کی اشاعت کی اجازت دینے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ اس لئے دائر کیا گیا ہے تاکہ ٹرمپ حکومت تھری ڈی پرینٹیڈ گن کی ڈیزائنوں کی انٹرنیٹ پر اشاعت پر پابندی عائد کردے۔ امریکہ کی 20ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے درخواست دائر کر کے ہتھیاروں کی تھری ڈی ڈیزائن کو انٹرنیٹ پر شائع کرائے جانے کی ٹرمپ حکومت کی کوشش کو چیلنج کیا ہے۔نیویارک کی اٹارنی جنرل لیشیا جیمس نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ان ڈیزائنوں کی اشاعت ہونے سے ہر کسی کے لئے ان ڈیزائنوں کو ڈاون لوڈ کر کے خود ہی ہتھیار بنانے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔امریکہ کی فیڈرل عدالت نے نومبر2019 ایک فرمان جاری کر کے ہتھیاروں کے ڈیزائن شائع کرنے پر پابندی لگا دی تھی اس کے باوجود ٹرمپ حکومت ، نئے قانون بنا کر اس عدالتی حکم سے بچتے ہوئے یہ کام کرنا چاہتی ہے۔