سپرلیگ ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

January 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ فائیو کے لئے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہورہی ہے۔ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پہلے ہی جاری ہے۔ کراچی میں 26 مقامات پر ٹکٹ فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نجی کوریئر کمپنی کے تحت کراچی سمیت 38 شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کی جائے گی، ٹکٹس صبح 9 سے شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔ ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹس دستیاب ہوں گے، کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250 جب کہزیادہ سے زیادہ قیمت 6 ہزارروپے رکھی گئی ہے۔ آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹس کی فراہمی یکم فروری سے شروع ہو گی۔