خاتون کے قتل کے شبہہ میں ایک شخص گرفتار

January 28, 2020

لندن ( جنگ نیوز) فلیٹس کے بلاک سے گر کر مرنے والی خاتون کے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ یہ خاتون کلیوڈن ہاؤس کی ساتویں منزل سے گری تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ 52 سالہ شخص کو اس سلسلے میں پکڑا گیا ہے ۔انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ (IOPC) کو اس کیس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے ۔