ہالا:کورٹ میرج تنازع،خواتین، 3 بھائیوں سمیت7 قتل

January 28, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالا:کورٹ میرج تنازع، خواتین، 3 بھائیوں سمیت7 قتل

ہالا(نامہ نگار)ہالاکےقریب سالارو جنگلات میں کورٹ میرج تنازع پر رات گئے اچانک فائرنگ کرکے خواتین، تین بھائیوں سمیت 7 افراد کوقتل کردیاگیا،بعد ازاںمتاثرین نےلاشوں کےساتھ دھرنا دیکرقومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ہالاکےقریبی جنگل سالاروکی چوکڑی نمبر 34میں رند برادری کے ایک گھر پر بروہی قبائل کےمسلح افرادنے سوئی ہوئی خواتین، بچوں اورمردوں پراندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جان محمد رندکی اہلیہ سورین اپنےتین بیٹوں ذوالفقاربھٹو،مجنوںاورغلام مرتضیٰ کےعلاوہ مسماۃ غلامی زوجہ ادریس رند،شکیلہ زوجہ خادم حسین موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے،جبکہ بچوں اور2زخمی خواتین کواسپتال پہنچایاگیاجہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگئی، زخمی خاتون نے حملہ آوروں کی تفصیلات سےآگاہ کیا ،المناک سانحہ کےبعد رندبرادری کے سیکڑوں مشتعل افراد نے لاشوں کوٹریکٹرٹرالی میں لاکر قومی شاہراہ بھت شاہ موری اوردیگرمقامات پر دھرنادیکرٹریفک کی روانی مکمل بندکردی، بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا،ادھر پولیس نےجنگلات کی ناکہ بندی کرکےقاتلوں کی تلاش کاآغازکردیا ہے۔ بتایا جاتاہےکہ2سال قبل رندنوجوان نے بروہی قبائل کی لڑکی نسرین کومبینہ طوراغواکرکےکورٹ میرج کی تھی جس کا12لاکھ روپےجرمانہ کے ساتھ جرگہ میں فیصلہ کیاگیاتھا،واقعے کے بارےمیں دیگرچہ میگوئیاں بھی جاری ہیں۔