پراسیکیوٹرز کی زیرالتوا مقدمات کیلئے حکمت عملی طے

January 28, 2020

لاہور ( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواء فوجداری اپیلوں اوردرخواستوں کوجلدنمٹانےکامعاملہ پر پراسیکیوٹرزنےعدالتوں کی بھرپور معاونت کی حکمت عملی طے کر لی ۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کی عدالتوں میں پیش ہونے والے تمام پراسیکیوٹرز شرکت کی ۔ اس موقع پرایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل عبدالصمد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن،دہشت گردی، قتل، ڈکیتی،فوجداری اپیلوں اور درخواستیں نمٹانے میں عدلیہ کابازوبنیں گے پولیس کی تفتیش میں موجود سقم کوختم کرایا جائے مقدمات کےالتواء میں تفتیشی افسروں کی حوصلہ شکنی کی جائے اصل حقائق، فرانزک، پوسٹمارٹم، ڈی این اے رپورٹس عدالت کے سامنے پیش کی جائیں مقدمات نمٹانےمیں عدلیہ کےسامنےتمام رکاوٹیں ہٹانے میں پراسیکیوٹرز اپنا کردار ادا کریں عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے تفتیشی افسروں کےمتعلق اعلی حکام کو کارروائی کالکھا جائے تفتیشی افسروں کوبروقت ریکارڈ لاہورہائیکورٹ کےسامنے پیش کرنے کاپابند بنایا جائے۔