یمنیٰ زیدی نے ’محبتِ خدا‘ پر نظم کہہ دی

January 28, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

یمنیٰ زیدی شاعری کرتے ہوئے

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے محبت خدا پر اپنے مداحوں کو نظم سُنا دی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو اللّہ سے محبت پر نظم سُنا رہی ہیں۔


یمنیٰ زیدی نے محبتِ خدا پر نظم کچھ اِس طرح پڑھی:

کیا خوب تیری خُدائی ہے

محبت آپ سِکھا کے بھجوائی ہے

ہم اِس دُنیا میں دل لگائیں کیسے؟

دل پر پہلے سے تیری مہر لگ کر آئی ہے

کسی کو محبوب مِلا، صنم مِلا، دُنیا کی چاہتیں بھی

مجھے تو تُو ملا کیا رشک کروں

کیا قسمت میں نے پائی ہے

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں ’محبتِ خدا‘ لکھا۔

اِس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی نےانسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اللّہ پر ایمان اور یقین کو نظم کے ذریعے بیان کیا تھا۔


اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لوگوں کو ایک چھوٹا سا پیغام بھی دیا تھا کہ ’ہمیشہ یہ یقین رکھیں کہ ہر کام ایک مقرر وقت پر ہوتا ہے اور ہمارا یہ یقین ہی اللّہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے۔‘

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی اکثر اپنی شاعری کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں جس کو اُن کے مداح بےحد پسند کرتے ہیں۔