حضرت فاطمہ زہرا ؓکا یوم شہادت آج منایاجائے گا

January 29, 2020

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراکی شہادت کی مناسبت سے بدھ 3جماد ی الثانی کو ملک بھر میں مجالس عزا اور ماتمی جلو س برآمد ہوں گے۔ عشرہ عزائے فاطمیہ کمیٹی کااجلاس کنوینر ڈاکٹر ایس زمان کی زیر صدارت ہواجس میں انتظامات کا جائزلیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرایس زمان نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شہادت حضرت فاطمہ زہراکی مجالس اور ماتمی جلوسوں کے دوران خصوصی حفاظتی انتظامات کرے ۔درایں اثناء راولپنڈی میں مرکزی ماتمی جلوس علم اعوان ہائوس ڈھوک رتہ راولپنڈی میں جرار حسین جعفری کے زیراہتمام برآمدہوگا۔