ایف بی آر کی ٹیکس گوشوارے 31 جنوری تک جمع کرانے کی اپیل

January 29, 2020

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں سے سالانہ ٹیکس گوشوارے 31جنوری تک جمع کرانے کی اپیل کردی۔

ایف بی آر نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع کرانے کی توسیع کی تاریخ سے فائدہ اٹھائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری 2020ء ہے، ٹیکس گزار اس تاریخ تک لازماً اپنے گوشوارے جمع کرادیں۔