اسکول کالج کے طلبہ کی نمازِ جمعہ کا مسئلہ (گزشتہ سے پیوستہ)

January 31, 2020

تفہیم المسائل

عاقل،بالغ ،تندرست مسلمان مردپر نمازِ جمعہ فرض ہے۔یہ ہمارے حکمرانوں کی بدنصیبی ہے کہ انہوں نے ہفتہ وار تعطیل ہفتہ اور اتوار کی مقرر کی ہوئی ہے ،حالانکہ 1977ء تا1997ء ہفتہ وار تعطیل جمعے کو ہوتی رہی ہے اور آج بھی مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں جمعے کوہوتی ہے ،اگر ہفتہ میں دودن کی تعطیل کرنی ہو تو جمعہ کے ساتھ ہفتہ شامل کیاجاسکتا ہے ،لوگ آرام سے اپنے گھروں میں غسلِ جمعہ کرکے اورمناسب لباس پہن کر آئیں اورنمازِ جمعہ پڑھیں ،اس کاوبال یقیناً حکمرانوں پر ہوگا ۔لیکن اسے کوئی ترکِ جمعہ کا عذر نہیں بناسکتا یا تو اسکول کی چھٹی کے اوقات ایسے رکھے جائیں کہ طلبہ قریب کی مسجد میں نمازِ جمعہ پڑھ کر گھروں کو روانہ ہوں اوراگر وین یا بس کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ کا انتظام ہے، تو اس کے اوقات اسی مناسبت سے طے کیے جائیں کہ طلبہ اسکول کے قریب کی مسجد میں نمازِ جمعہ پڑھ سکیں یا گھر پہنچ کر پڑھ سکیں ۔اگر جمعہ فوت ہوجائے تو ظہر پڑھیں گے ۔