پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

January 30, 2020

پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 66 پیسے کمی کی تجویز ہے اس کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔