مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا چاہئے،علامہ رضی جعفر

January 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ ا لائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے فلسطین کے لیے امریکی امن منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیحدہ ریاست فلسطینیوں کا حق ہے امریکہ یا کسی اور ملک کو فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیا ر نہیں فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اسرائیل ناجائز یہودی ریاست ہے اسے کسی غیرت مند مسلمان نے تسلیم کیا اور نہ ہی امت مسلمہ کسی منصوبے کو تسلیم کرے گی ۔ فلسطین کا واحد حل جہاد ہے جو اپنی سرزمین کو واپس لینے کے لئے واجب ہے فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے لیکن افسوس امریکہ اپنی طاقت کے نشے میں مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔اس وقت خطے میں امریکا بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ اْمتِ مسلمہ اور پاکستان کیخلاف تیار ہو رہا ہے،امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے اور اسی طرح کشمیر پر بھارت کا تسلط قائم کرکے وہاں مسلمانوں کی نسل کشی چاہتا ہے جو پاکستان کے غیور عوام کبھی نہیں ہونے دیں گے۔