میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ملتوی

January 31, 2020

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد ہمدانی کی عدالت میں میرا کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، فلمسٹار میرا نے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے کہ فیملی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ میں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا، اس نے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔

میرا نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیملی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔