سعودی عرب، کالعدم تنظیم کیلئے عطیات جمع کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

April 01, 2016

ریاض...شاہد نعیم ...سعودی عرب میںپاکستان کی ایک کالعدم تنظیم کیلئے عطیات جمع کرنے کے جرم میں4 افراد اور 2 اداروں کےاثاثے منجمد کردیئے گئے۔

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی سرگرمیوںمیںملوث تنظیموں، اداروں اور متعلقہ افرادکے خلاف کارروائی کرنا ہے۔