فاسٹ اینڈ فیوریئس کے دیوانے ہوجائیں تیار

February 01, 2020

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی نئی فلم" فاسٹ اینڈفیوریس9 " کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ لائیو کانسرٹ بھی منعقد کیا گیا ہے۔

ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ون ڈیزل، ریسلر جان سینا، مشیل روڈریگ، کارڈی بی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو کرس مورگن، ون ڈیزل اور کلیٹن ٹاؤن سینڈ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔