حارث رؤف بگ بیش کی بہترین ٹیم میں بھی شامل

February 04, 2020

حارث رؤف بگ بیش کی بہترین ٹیم میں بھی شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بھی شامل ہیں۔ پیر کوبی بی ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ گلین میکسویل ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤفنےمیلبورن اسٹارز کی جانب سے 17 وکٹیں لے کردنیا بھر میں شہ سرخیوں میں جگہ حاصل کی۔ بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس پر حارث رؤ ف پاکستان ٹیم میں شامل ہو ئے ۔ ٹیم میں حارث کے علاوہ مارکوس اسٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کیوران، راشد خان، ڈینیئل سیمز اور پیٹر سڈل کو شامل کیا گیا ہے۔