وزیراعظم نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو اضافی بل بھجوانے کا نوٹس لے لیا

February 04, 2020

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو اضافی بل بھجوانے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو اضافی بل بھجوانے کے عمل کا نوٹس لے لیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھجوائے گئے اضافی بلوں سے متعلق اپٹما سے بات چیت کرکے 10فروری تک وزیراعظم کو حتمی رپورٹ دے گی۔

اپٹما حکام کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کے بعد برآمدی ٹیکسٹائل کے لیے ٹیرف کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل ملز مالکان پہلے ہی احتجاج کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ اپٹما حکام نے واضح کردیا ہے کہ نئے ٹیرف پر ملیں نہیں چل سکتیں۔