ٹرمپ کامواخذہ، امریکی سینٹ نےالزامات سے بری کردیا

February 06, 2020

کراچی(جنگ نیوز)امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور امریکی سینٹ کی راہ میں روڑے اٹکانے کے الزامات سے بری کردیا۔ اختیارات کے غلط استعمال پر ٹرمپ کے خلاف 48اور حق میں 52ووٹ پڑے۔ جبکہ سینٹ کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر ٹرمپ کے حق میں 53اور خلاف 47ووٹ ڈالے گئے۔