مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ، فلسطینی نوجوان جاں بحق

February 06, 2020

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فورسز مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن کا محاصرہ کیا، جس کے نتیجے میں ہونے والے تصادم کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ترکی نے ٹرمپ کا فلسطین اسرائیل امن منصوبہ ناقابل قبول قراردیدیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین اسپتال میں نوحہ کناں تھے۔

فلسطینی میڈیا نے مزید بتایا کہ شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 19 سالہ کے علاوہ سات دیگر افراد زخمی ہوگئے۔