کیلیفورنیا میں نوجوان کی ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ؛ ویڈیو وائرل

February 08, 2020

کیلیفورنیا میں نوجوان کی ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ؛ ویڈیو وائرل

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو سرفنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ماہر سرفر کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جو سمندر کی بلند لہروں پر ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

جی ہاں، یہ مناظر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر وینچیورا کے سمندر پر دیکھے گئے جب ایک نوجوان سرفنگ میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک سمندر کی لہروں کے درمیان تین ڈولفنز آگئیں تاہم کھلاڑی نے اپنا شوق جاری رکھا اور ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ کا شوق خوب پورا کیا۔

یوں ڈولفنز کے ساتھ سرفنگ کرتے سرفر کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔