’یہ قوم پولیو سے شکست نہیں کھاسکتی‘

February 08, 2020

’یہ قوم پولیو سے شکست نہیں کھاسکتی‘

جیو نیوز نے انسداد پولیو کے حوالے سے انتہائی مثبت پیغام میں کہا ہے کہ ’یہ قوم پولیو سے شکست نہیں کھاسکتی‘۔

ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا سامنا کیا ہے، ہر آفت کو شکست دی ہے اور بغیر وسائل کے دنیا سے مقابلہ کیا ہے۔

یہ قوم پولیو سے شکست نہیں کھاسکتی، اپنے اور اس قوم کے مستقبل کو اپاہج مت ہونے دیں، پولیو کے دوقطرے ہمیں یہ جنگ جتاسکتے ہیں۔