ہاتھوں سے معذور خاتون کا منہ کے ذریعے پینٹنگ کا مظاہرہ

February 08, 2020

ہاتھوں سے معذور خاتون کا منہ کے ذریعے پینٹنگ کا مظاہرہ

کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس کولمبین خاتون کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوردی کو اپنے پیشہ بنا لیا۔

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے تعلق رکھنے والی Zuly Sanguino نامی خاتون اپنے منہ اور بازو سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتی ہے۔

زولے پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے اور اب تک کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کر چکی ہے۔