تھائی لینڈ، 26 افراد قتل کرنیوالا فوجی پولیس فائرنگ سے ہلاک

February 09, 2020

تھائی لینڈ: 21 افراد کو قتل کرنیوالا فوجی ہلاک

تھائی لینڈ میں 26 افراد کو قتل کرنے والا مسلح فوجی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تھائی لینڈ میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار فوجی اہلکار نے پہلے سڑک پر چلتی گاڑیوں پر فائرنگ کی اس کے بعد اس نے شاپنگ مال میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بھی بنایا ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے 16 گھنٹے کی کوشش کے بعد حملہ آور فوجی کو ہلاک کیا ہے ۔

دوسری جانب تھائی میڈیا کا کہنا ہے لوگوںپر فائرنگ کرنے والے فوجی نے فائرنگ کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر بھی شیئر کیں۔

پولیس کی جانب سے ہلاک کیے جانے والے حملہ آور فوجی کی شناخت سارجنٹ جکراپنتھ تھوما کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شمال مشرقی شہر ناکھون راتچاسیما میں فوجی نے مصروف شاہراہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا تھا ۔