فیروز خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟

February 09, 2020

پاکستان فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹکردیا، اہلیہ کے مطابق انہوں نے روحانیت کا سفر اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ سے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے فیروز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے روحانیت کے سفر پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ روحانی سفر آپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ کے مقصد کی تکمیل ہو۔‘

واضح رہے کہ اداکار کی مولانا طارق جمیل کے ہمراہ چند تصویریں پہلے ہی وائرل ہوچکی ہیں۔

پسندیدہ اداکار کے یوں اچانک انسٹاگرام چھوڑ دینے سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خانی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فیروز خان کا ڈرامہ ’عشقیہ‘ آج کل نجی چینل سے آن ائیر ہو رہا ہے، جبکہ عیدالفطر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں بھی فیروز خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔