مہنگائی کا احساس ہے لیکن گھبراہٹ نہیں، حماد اظہر

February 09, 2020

مہنگائی کا احساس ہے لیکن گھبراہٹ نہیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے لیکن اس کی وجہ سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے حکومتی اقدامات کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ گندم برآمد کرنے، شرح سود، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے حکومتی فیصلے درست ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے شرح سود، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم رکھ کر ملک کو نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ گندم کی درآمد نہیں بلکہ مڈل مین ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ حکومت کو مہنگائی بڑھنے کا احساس ہے لیکن اس کی وجہ سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔