انڈر 19 ورلڈ کپ، بنگلا دیشی اور بھارتی کھلاڑیوں میں لڑائی ہوگئی

February 10, 2020

بنگلا دیشی اور بھارتی کھلاڑیوں میں لڑائی ہو گئی

جنوبی افریقا کے شہر پوشیف اسٹروم میں ہونے والے عالمی میلے کے فائنل میچ کے بعد بنگلادیش اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹر جیت کا جشن منا رہے تھے کہ بھارتی کھلاڑی ان سے الجھ پڑے جس کے بعد کھلاڑیوں کی لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واضحرہے کہ بنگلہ دیش نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا۔