خطروں کے کھلاڑی کا طویل رسی پر چلنے کا مظاہرہ

February 10, 2020

خطروں کے کھلاڑی کا طویل رسی پر چلنے کا مظاہرہ

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے بنکاک پہنچ گیا ہے۔

اطالوی ایکروبیٹ نے بنکاک میں کرین اور ایک گھر کے درمیان تیس فٹ بلندی پر بندھی طویل رسی پر بانس تھامے چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ اپنی اس پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔