دنیا بھر میں ریڈیو کا دن

February 13, 2020

دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ریڈیوکی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا، ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی میں مدد دینا اور نشریاتی اداروں کے درمیان رابطوں میں اضافہ کرنا ہے۔

دنیا کا پہلا ریڈیو1897 میں امریکا میں ایجاد کیا گیا،ا یک صدی سے زائد کا عرصہ بیت جانے کے باوجود بھی اس کی اہمیت برقرار ہے اورآج بھی دنیا بھر میں ریڈیو کا استعمال بھرپور طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور ہونے والی ایک والی ایک قرار داد کے تحت یونیسکو کے زیر انتظام ریڈیو کا عالمی دن پہلی بار2012میں منایا گیا۔

یونیسکو دنیا بھر میں ریڈیو کے عالمی دن کو منانے کے لیے بھر پور اقدامات کررہا ہے اور یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی کے علاوہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی کام کیا جاسکتا ہے۔