امید ہے قلندرز اچھا کھیلے گی، ماحور شہزاد

February 13, 2020

پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن پلئیر ماحور شہزاد نے پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے قلندرز اچھا کھیلے گی۔

بیڈ منٹن پلئیر ماحور شہزاد نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل کا انتظار ہے، خوشی ہے کہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں اور وہ بھی یہ میچز دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار لاہور قلندرز اچھا کھیلے۔

دوسری جانب قلندر کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، کھلاڑیوں کی پریکٹس کے دوران پرفارمنس بہتر ہے، عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اس بار قلندرز لاہوریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔