پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشق البدر 4 اختتام پذیر

February 14, 2020

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربحرین کی مشترکہ مشق البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ایس ایس جی جوانوں اور بحرین کے نیشنل گارڈز نے مشق میں حصہ لیا۔

مشترکہ مشق انسداد دہشت گردی کی تکنیک اور سرچ آپریشنز پرمشتمل تھی۔