اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

February 14, 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پیر کی رات 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس منگل کو لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔

وہ ایک تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور ایک نجی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات سے ملاقات بھی کریں گے۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے۔