6 ہزار جریب اراضی تحویل میں لینے کیخلاف رٹ، ڈپٹی کمشنر خیبر عدالت طلب

February 14, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سرکار کی جانب سے ضلع خیبرمیں 6ہزار جریب اراضی تحویل میں لینے کے خلاف دائررٹ پرڈپٹی کمشنرخیبرکوعدالت طلب کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روزسیدجمال کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران دئیے اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذارکاتعلق قوم ذخہ خیل سے ہے اوراس قوم کی چھ ہزار جریب اراضی سرکار نے اپنی تحویل میں لی ہے جس پرتعمیراتی کام بھی شروع کردیاگیاہے لہذااراضی واپس دی جائے یااس کامعاوضہ ادا کیاجائے۔