کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی گوادر میں منتقلی کی تجویز پر نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

February 14, 2020

گوادر(نامہ نگار)نیشنل پارٹی گوادر کی جانب سے چائنا میں مہلک اور خطر ناک بیماری کرونا کے مشتبہ مریضوں کی گوادر میں منتقلی کی تجویز اور کوششوں کے خلاف پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔دریںاثنا گوادر چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی گوادر میں رکھنے کی تجو یز تشو یش ناک ہے۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریگی۔