صدرعلوی نے 4غیرملکی دورے کئے‘قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

February 14, 2020

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران صدر مملکت عارف علوی نےچار غیر ملکی دورے کئے ۔ وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے تحریری جواب میں بتایا کہ صدر مملکت نے ترکی،سعودی عرب،جاپان اور آذر بائیجان کے دورے کئے،وزیر اعظم کے 13 مشیروں کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہے۔