رجب طیب ایردوان امت مسلمہ کےمقبول ترین رہنما،گیلپ سروے

February 14, 2020

کراچی (جنگ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم دنیا کے مقبول ترین رہنما بن کر سامنے آئے ہیں۔عالمی رہنمائوں کی بین الاقوامی مقبولیت کے حوالے سے گیلپ سروے میں 30فیصد رائے عامہ نے اردوان کو مسلم دنیا کا مقبول ترین رہنما قرار دیا ۔سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حق میں 25فیصد نے اپنی رائے کااظہار کیا۔ ایران کے صدر حسن روحانی 21فیصد رائے عامہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ مسلم دنیا سے ہٹ کر دنیا میں مقبولیت کے لحاظ سے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل 46فیصد رائے عامہ کے ساتھ سرفہرست اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکغوں 40فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، فہرست میں روسی صدر پیوٹن 36فیصد ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31فیصد ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 30فیصد ، چینی صدر شی جن پنگ 29فیصد ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 26فیصد ، برازیلی صدر بولسونا رو 21فیصد اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو 21فیصد شامل ہیں۔