سیکرٹری صحت و دیگرکیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنیکافیصلہ

February 14, 2020

اسلام آباد (بلال عباسی ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملازمین کو بحالی کے تیسرے دن بھی دفاتر میں داخل نہیں ہونے دیاگیا جس پر ملازمین نے سیکرٹری وزارت صحت اورایڈیشنل سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 فروری کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینیل کونسل کی عمارت میں پولیس اور گارڈز نے ملازمین کو یہ کہ کر داخل نہ ہونے دیا کہ عدالتی فیصلے کی کاپی موصول ہونے تک اندر نہیں آنے دیا جاسکتا۔