کور کمانڈر حملہ کیس، 9 ملزمان کی سزا برقرار، 2 بری

February 14, 2020

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزا کو برقرار اور 2 کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

کور کمانڈر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2006ء میں عطا الرحمان، شہزاد باجوہ، دانش امام، خرم سیف اللہ، یعقوب سعید خان ، نجیب اللہ، عزیز احمد، شہزاد مختار، رائو خالد اور شعیب صدیقی کو سزائیں سنائیں تھیں۔

ملزمان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میںسزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے بعد آج عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ملزم یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ کو بری کیا گیا ہے، جبکہ دیگر 9 ملزمان کی سزاؤںکو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔